شاداب کی ننھی فین نے ان کا شاندار اسکیچ بنا ڈالا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی ننھی مداح نے ان کا اسکیچ بنا کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، کراچی، لاہور، ملتان اور  راولپنڈی میں فینز بھی بھرپور انداز میں لیگ میں شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں سے محبت اور لگاؤ کے اظہار کے لیے منفرد انداز اپنا رہے ہیں، ایسی ہی ایک فین نے شاداب خان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ان کا اسکیچ بنایا ہے۔

12 سالہ زریش نیازی کہتی ہیں کہ انہوں نے اسکیچ آرٹ خود ہی ویڈیوز دیکھ کر سیکھ لیا تھا، پی ایس ایل میں ان کی فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے اور  وہ شاداب خان کی فین ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین آل راؤنڈر  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان کا اسکیچ بنانے میں دو دن سے زیادہ وقت لگا تھا، خواہش ہے کہ شاداب خان سے ملاقات کرکے یہ اسکیچ ان کو گفٹ کروں۔

ننھی فین زریش نیازی کا کہنا ہے کہ وہ سرفراز احمد اور نسیم شاہ کا اسکیچ بناکر ان کو بھی گفٹ کرنا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں :