جانیں 89 سالہ شخص کی شاندار فٹنس کا راز

فوٹو: انٹرنیٹ
فوٹو: انٹرنیٹ

دنیا میں کوئی بھی شخص بوڑھا نہیں ہونا چاہتا یا یوں کہیں کہ ہر شخص جوان رہنا چاہتا ہے، ڈھلتی عمر اپنے ساتھ ناصرف بیماریاں لاتی ہے بلکہ دنیا میں آپ کا وقت بھی کم ہوتا رہتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کی فٹنس کے راز بتائیں گے جو  اپنی عمر سے کئی برس چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔

لندن سے تعلق رکھنے والے بیچلر رابرٹ ایڈیسن کی عمر 89 برس ہے لیکن وہ اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے نظر آتے ہیں، یعنی وہ 60 یا 65 برس سے زیادہ کے نہیں لگتے۔

بیچلر رابرٹ کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی کسی کو اپنی عمر بتاتے ہیں تو کوئی بھی اس کا یقین نہیں کرتا، اس کی وجہ میری روز مرہ کی روٹین ہے۔ 

آئیے جانتے ہیں کہ رابرٹ کی جوانی کا کیا راز ہے؟

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

رابرٹ کا کہنا ہے کہ روز صبح بیدار ہوتے ہی وہ اسٹریچنگ کی ورزش کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ مجھے ڈاکٹر نے کہا تھا کیونکہ میری کمر میں درد رہتا تھا، ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ روز صبح سویرے 2 سے 4 منٹ کے لیے جسم کو اسٹریچ کریں۔

یوگا سیشن:

رابرٹ صبح اٹھنے کے بعد تقریباً 30 منٹ تک یوگا کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ سوئمنگ بھی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ بیلنسنگ ایکسرسائز بھی کرتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں چھڑی کی مدد سے چلنے سے منع کیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر ایک بار چھڑی سے چلنا شروع کیا تو تاحیات اس کی عادت ہوجائےگی۔

اسکن کیئر روٹین:

رابرٹ اپنی جلد کا خوب خیال رکھتے ہیں، وہ رات کو سوتے وقت جلد اور چہرے پر لوشن لگا کر سوتے ہیں، اس کے علاوہ وہ دھوپ میں بغیر سن بلاک کے نہیں نکلتے۔

خود کو مصروف رکھتے ہیں:

بیچلر رابرٹ خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اس سے ان کا دماغ ہر وقت حرکت میں رہتا ہے اور اسے آرام سوتے وقت مل جاتا ہے۔