Time 12 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی، شردھا کا انکشاف

میں نے اپنے کپڑوں میں اپنے جوابات لکھ کر چھپا لیے تھے اور سوچ رہی تھی کہ کیا شاندار آئیڈیا ہے کوئی مجھے نہیں پکڑسکے گا : شردھا کپور کی بھارتی میڈیا سے گفتگو/فوٹو: فائل
میں نے اپنے کپڑوں میں اپنے جوابات لکھ کر چھپا لیے تھے اور سوچ رہی تھی کہ کیا شاندار آئیڈیا ہے کوئی مجھے نہیں پکڑسکے گا : شردھا کپور کی بھارتی میڈیا سے گفتگو/فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے امتحانات میں نقل کرنے اور رنگے ہاتھوں   پکڑے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا ان دنوں اپنی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا نے اپنے بچپن کے واقعےکا ذکر کیا۔

شردھا نے بتایا کہ ’ہم میں سے کئی لوگ زندگی میں امتحانات کے دوران چیٹنگ کرتے ہیں، میں امتحان کے دوران خود سے بہت مایوس تھی، میں نے اپنے کپڑوں میں اپنے جوابات لکھ کر چھپا لیے تھے اور سوچ رہی تھی کہ کیا شاندار آئیڈیا ہے کوئی مجھے نہیں پکڑسکے گا، میں سوچ رہی تھی کہ میرے اب امتحان میں بہت اچھے نمبر آنے والے ہیں لیکن  کچھ ہی دیر میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی‘۔

اداکار نے بتایا کہ ’ امتحان کے دوران جب میں نقل کررہی تھی تو کچھ ہی دیر میں مجھے احساس ہوا کہ ٹیچر میرے برابر میں ہی کھڑی ہیں ،  جس کے بعد  میری ٹیچر نے چلا کر کہا شردھا! اور پھر میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ْ۔

مزید خبریں :