کھیل
Time 13 مارچ ، 2023

شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے واٹر بوائے بن گئے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

فاسٹ بولر شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے واٹر بوائے بن گئے۔

اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے با آسانی شکست  دی۔

اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آرام کیا اور ان کی جگہ ڈیوڈ ویزا نے ٹیم کی قیادت کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19 ویں اوور میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

اس میچ کے دوران  شاہین شاہ لاہور قلندرز کے واٹر بوائے کی حیثیت سے میدان میں آئے اور کھلاڑیوں کا پانی پلایا۔

سوشل میڈیا پر شاہین کی بحیثیت واٹر بوائے میدان میں آنےکی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، صارفین نے ٹیم کا کپتان ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو پانی پلانے پر شاہین کو سراہا ہے۔  

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ 

مزید خبریں :