14 مارچ ، 2023
افغانستان میں طالبان حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ندا محمد ندیم نے کہا ہے کہ حکومت سے اختلاف کرنے والوں کو قتل کردینا چاہیے۔
افغان وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومت کو الفاظ، قلم یا اپنے عمل سے غیر مستحکم کرتے ہیں انہیں مار دیا جانا چاہیے۔
قندھار میں ججوں اور مفتیوں کی گریجوئیشن تقریب سے خطاب کے دوران نام لیے بغیر ندا محمد ندیم نے کہا کہ کچھ افراد اور گروہ مشکلات پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم طالبان کے جنگجو انہیں دبانے کیلئے تیار ہیں۔
طالبان حکومت کے نمائندے کی طرف سے متنازع بیان سامنے آنے پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔