14 مارچ ، 2023
کراچی چڑیا گھر میں ہھتنی نورجہاں کی طبیعت دن بدن خراب ہونے لگی۔
ہھتنی نورجہاں کو جوڑوں میں تکلیف پر دی جانے والی ادویات نے حالت مزید خراب کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ چڑیا گھر انتظامیہ نے ہتھنی کو درد کش دواؤں پر رکھا ہوا تھا، دردکش ادویات کے باعث ہتھنی کی طبیعت دن بدن مزید خراب ہورہی ہے.
ذرائع کے مطابق سفاری پارک نے ہتھنیوں کی منتقلی اور ان کے انتظامات سے معذرت کرلی، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کرنا تھا اور چڑیا گھر کے سینیئر ڈائریکٹر نے ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر سفاری پارک نے جوابی خط میں ہتھنیوں کی منتقلی کا منع کردیا۔
چڑیا گھر کے ڈاکٹر عامر رضوی سے متعدد بار رابطہ کی کوشش کی لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔