زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی آنکھ مچولی کی تصویری جھلکیاں

عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے ، مارو مارو کے نعرے لگائے— فوٹو: سوشل میڈیا
عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے ، مارو مارو کے نعرے لگائے— فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منگل کی دوپہر سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے گزشتہ روز پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے ، مارو مارو کے نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 14 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بھی جوابی ایکشن لیا اور کارکنوں پر لاٹھی چارج ، پانی کی توپ سے دھلائی اور شیلنگ کی، کچھ شیل عمران خان کے گھر کے اندر بھی گرے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے پیٹرول بم پھینک کر پولیس کی واٹر کینن کو آگ لگا دی۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرکے ہی واپس جائے گی۔

آج لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن جمعرات کی صبح 10 بجے تک روک دیا جائے جس کے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے۔

گزشتہ روز سے پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جاری رہنے والی اس آنکھ مچولی کی کچھ تصاویر  ملاحظہ کیجئے:

اے ایف پی
اے ایف پی


اے ایف پی
اے ایف پی


اے ایف پی
اے ایف پی


اے ایف پی
اے ایف پی


اے ایف پی
اے ایف پی


اے ایف پی
اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


مزید خبریں :