ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

10گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے ہے— فوٹو: فائل
10گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت  2 لاکھ 2 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

10گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالرز اضافے سے 1924ڈالرز فی اونس ہے۔

مزید خبریں :