ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری دن میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 85 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 29 پیسے تھا۔

ادھر  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے بڑھ کر 285 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔  

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا