بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی، صارفین کی تصویر پر ٹرولنگ

آنے والے پراجیکٹ کیلئے ایکشن سیکوئینس شوٹ کرتے ہوئے بری طرح سے زخمی ہو گئی ہوں: دیویا کھوسلہ — فوٹو: انسٹاگرام
آنے والے پراجیکٹ کیلئے ایکشن سیکوئینس شوٹ کرتے ہوئے بری طرح سے زخمی ہو گئی ہوں: دیویا کھوسلہ — فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی فلمساز اور اداکارہ دیویا کھوسلہ برطانیہ میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران سخت زخمی ہوگئیں، سوشل میڈیا  پر مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار لیکن ٹرولرز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

اداکارہ دیویا کھوسلہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے چہرے پر آنے والی خراشوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے آنے والے پراجیکٹ کیلئے ایکشن سیکوئینس شوٹ کرتے ہوئے بری طرح زخمی ہو گئی ہوں، مگر کارواں چلتا رہنا چاہیے، جلد ریکوری کی طاقت کیلئے آپ سے دعائیں چاہیے۔

اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد  دوستوں، مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے  تشویش کے ساتھ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، بالی وڈ اداکار پلکیت سمراٹ اور گلوکار میکا سنگھ نے پوسٹ پر ری ایکٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دعا ہے جلد صحتیاب ہو جائیں جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ آپ کی سخت محنت کا صلہ آپکو ضرور ملے گا، جلد صحتیابی کیلئے نیک تمنائیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا ٹرولرز بھی کسی صورت پیچھے نہیں رہے انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوسٹ کا خوب مذاق اڑایا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک صارف نے چہرے پر خراشوں کی تصاویر پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے بابو سے فو کروالیں‘، جبکہ ایک اور صارف نے پوسٹ کے کیپشن پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا، رکیں، کیا؟ اس کیلئے ریکوری کی طاقت اور دعائیں چاہیے؟ ایک مڈل کلاس گھرانے میں ہر ماں کیلئے ایسی خراشیں روز کا معمول ہیں۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ دیویا نے اتنی ساری تصویریں پوسٹ کردی ہیں جیسے گولی لگی ہو، ایک اور صارف نے لکھا کہ میڈم ہلدی والا دودھ پی لیں  جلدی ٹھیک ہو جائیں گی۔

دیویا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک دو اینگل سے اور فوٹو نکال لو، بہت زیادہ زخمی ہو گئی ہو، بہت سیریئس کیس ہے، بیڈ ریسٹ کے ساتھ کسی ماہر سے رابطہ کرنا پڑیگا۔

مزید خبریں :