سینیئر بھارتی اداکار مختلف اعضاء ناکارہ ہونے پر چل بسے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیئر بھارتی اداکار سمیر کھاکھڑ مختف اعضاء ناکارہ ہوجانے کے باعث 71 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر اداکار کے بھائی گنیش کھاکھڑ   نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سمیر کھاکھڑ بوری ولی کی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں مختلف اعضاء ناکارہ ہو جانے کے باعث فوت ہو گئے ہیں۔

اداکار سمیر کھاکھڑ نے اپنے 38 سالہ فلمی کیرئیر کے دوران مختلف فلموں اور ڈراموں میں کام کیا جن میں ’دل والے‘، ’پرندہ‘، ’ریٹرن آف جویل تھیف‘، ’شہنشاہ‘ اور ’جے ہو‘ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں جبکہ انہیں ڈرامہ سیریز ’نکڑ‘ میں ’کھوپڑی‘ کا کردار ادا کرنے پر بہت سراہا گیا تھا۔

مزید خبریں :