دنیا
Time 16 مارچ ، 2023

2 برس کی تاخیر کے بعد بھارت کیلئے نامزد امریکی سفیر کا نام منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

2 برس کی تاخیر کے بعد بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کا نام منظور کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی طرف سے بھارت کے لیے نامزد سفیر کا نام منظور کرلیا گیا۔

امریکی سینیٹ نے بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کے انتخاب میں 42 کے مقابلے میں 52ووٹوں سے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے لیے امریکا کے سفیر کی حیثیت سے ایریک گارسیٹی کا نام دو سال قبل نامزد کیا گیا تھا لیکن کچھ ڈیموکریٹس سمیت متعدد سینیٹرز کی مخالفت کی وجہ سے انہیں سینیٹ میں مکمل حمایت نہیں ملی تھی ۔

مزید خبریں :