Time 16 مارچ ، 2023
پاکستان

کشمور: ڈاکوؤں کی سہولت کاری کے الزام میں 22 پولیس اہلکار معطل

معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی،6 ہیڈ کانسٹیبل اور 15 کانسٹیبل شامل ہیں: ایس ایس پی/ فائل فوٹو
 معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی،6 ہیڈ کانسٹیبل اور 15 کانسٹیبل شامل ہیں: ایس ایس پی/ فائل فوٹو

جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے پر کشمور پولیس کے 22  اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ایس  ایس پی کشمور کے مطابق  معطل اہلکاروں میں اےایس آئی، 6 ہیڈ کانسٹیبل اور 15 کانسٹیبل شامل ہیں۔

ایس ایس پی کا بتانا ہےکہ معطل کیے جانے والے اہلکاروں پر جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی مخبری کا الزام ہے، اہلکار جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار بنے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :