پاکستانی امپائر علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار

پاکستانی امپائر علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار

پاکستانی امپائر علیم ڈارانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان امپائر احسن رضا ، علیم ڈار کی جگہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہوگئے ہیں۔ احسن رضا کو سال 24-2023 کیلئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ علیم ڈار نے 435 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔ انہوں نے ریکارڈ 144 ٹیسٹ اور 222 ون ڈے جبکہ 69 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے ہیں۔

احسن رضا 2010 سے آئی سی سی پینل آف امپائر میں شامل ہیں اور اب انہیں ایلیٹ پینل میں پروموٹ کیا گیا ہے۔

احسن رضا 72  ٹی ٹوئنٹی، 41 ون ڈے اور  7 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی امپائر تھے۔ وہ 2004 میں ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہوئے تھے۔

علیم ڈار نے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

مزید خبریں :