’رمضان کا پہلا تحفہ‘، عادی عدیل کا پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر طنزیہ تبصرہ

بہت خوش نصیب ہیں ہم جو اس ملک میں رہتے ہیں: کامیڈین کا سوشل میڈیا پر بیان/ فائل فوٹو
بہت خوش نصیب ہیں ہم جو اس ملک میں رہتے ہیں: کامیڈین کا سوشل میڈیا پر بیان/ فائل فوٹو

میزبان اور کامیڈین عادی عدیل امجد نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو حکومت کی طرف سے رمضان کا پہلا تحفہ قرار دے دیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور لکھا کہ ’رمضان تحفوں سے بھرا ہوا ہے، حکومت کی طرف سے رمضان کے  پہلے  تحفے ’ پیٹرول اور ڈیزل‘ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 عادی عدیل نے مزید لکھا کہ بہت خوش نصیب ہیں ہم جو اس ملک میں رہتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے  پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا  ہے  جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :