18 مارچ ، 2023
پاکستانی ائیرپورٹ سکیورٹی کو انتہائی مؤثر بنانے کے لیے برطانوی سکیورٹی ادارے ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ائیر پورٹس پر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکینگ مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصاندہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مشینیں برطانوی ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے۔
ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بعداذاں دیگر ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم کی جائے گی۔