گزشتہ چند دنوں کے واقعات سے عمران کا فاشسٹ اور انتہاپسند چہرہ بے نقاب ہوگیا، وزیراعظم

عمران خان نے یہ سبق بھارتی انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس سے سیکھا ہے: شہباز شریف— فوٹو: فائل
عمران خان نے یہ سبق بھارتی انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس سے سیکھا ہے: شہباز شریف— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ گزشتہ چند دنوں کے واقعات سے عمران خان کا فاشسٹ اور انتہاپسند چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانا، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا، جتھوں کی قیادت کرکے عدلیہ کو خوفزدہ کرنا، عمران خان نے یہ سبق بھارتی انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس سے سیکھا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی آج اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی تھی تاہم اس دوران بھی اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔

مزید خبریں :