دنیا
Time 18 مارچ ، 2023

بھارتی پنجاب میں خالصہ لیڈر کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن، امرت پال فرار ہونے میں کامیاب

پنجاب کی انتظامیہ نے صوبے بھر میں اتوار تک انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ فوٹو فائل
پنجاب کی انتظامیہ نے صوبے بھر میں اتوار تک انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ فوٹو فائل

بھارتی ریاست پنجاب میں چند روز قبل پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کے الزام میں ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ اور خالصہ لیڈر کی گرفتاری کے لیے بڑا آپریشن کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر جالندھر کے علاقے میہٹ پور میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جس میں وارث پنجاب دے کے سربراہ کے 6 قریبی ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ خالصہ لیڈر امرت پال پولیس گرفتاری سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بھارتی پنجاب کی انتظامیہ نے صوبے بھر میں اتوار تک انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی پنجاب میں ساتھی کی گرفتاری کے خلاف بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی کے افراد نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

مزید خبریں :