ملیکہ بخاری کی جوڈیشل کمپلیکس میں جانے کی کوشش، پولیس اہلکار پر برس پڑیں

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جانے پر پابندی کے باوجود انٹری کی کوشش میں وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر برس پڑیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلسل تحمل مزاجی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکار انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے رہے کہ وہ عوام کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی پر ہیں، عوام کے محافظ ہیں۔

لیکن ملیکہ بخاری نے ان کی ایک نہ سنی اور کہا کہ سابق ایم این اے ہوں، وفاقی پارلیمنٹری سیکرٹری لا اینڈ جسٹس بھی ہوں تمیز کرو، اپنی حد میں رہو۔

مزید خبریں :