کھیل
Time 19 مارچ ، 2023

ویڈیو: حارث رؤف پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد آبدیدہ ہو گئے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف رو رہے ہیں اور سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا انہیں دلاسہ دے رہے ہیں۔ اسکرین گریب
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف رو رہے ہیں اور سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا انہیں دلاسہ دے رہے ہیں۔ اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد گراؤنڈ میں آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

لاہور قلندرز کے اہم بولر حارث رؤف نے فائنل میں 4 اوورز میں 49 رنز دیے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے لیکن ان کی ٹیم فائنل جیت گئی۔

پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑی اور انتظامیہ خوشی کے مارے میدان میں آ گئی اور اسی دوران حارث رؤف خوشی کے مارے اپنے آنسوؤں پر قابو نہ پا سکے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف رو رہے ہیں اور سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا انہیں دلاسہ دے رہے ہیں، ساتھی کھلاڑی راشد خان بھی حارث رؤف کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔


مزید خبریں :