19 مارچ ، 2023
بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے اپنے 50 طیارے گراؤنڈ کر دیے۔
ائیر لائنز کے مطابق ائیربس اے 320 کے 50 طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم اہم تکنیکی مسائل کے باوجود ائیرلائن کے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
بجٹ کیریئرز میں سے ایک کمپنی کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈبلیو انجنوں کے ساتھ مسلسل مسائل پر قابو پانے کیلئے ان کی خریداری کے اگلے آرڈر کیلئے انجن فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔
اگست 2005 میں وجود میں آنے والی بھارت کی انڈیگو ائیر محض 16 سال کے عرصے میں بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن کے طور پر سامنے آئی ہے جو 310 طیاروں کے ساتھ دنیا بھر میں 101 مقامات پر آپریشن بحال رکھے ہوئے ہے۔