شاہین کی بیٹنگ دیکھ کر وزیراعظم کو کون یاد آگیا؟

18 مارچ بروز ہفتے کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شائقین کو اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا__فوٹو:ٹوئٹر
18 مارچ بروز ہفتے کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شائقین کو اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا__فوٹو:ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف آل راؤنڈ پرفارمنس دکھانے والے قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔

18 مارچ بروز ہفتے کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شائقین کو اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں کوئی بھی ٹیم ہار کے لیے تیار نہ تھی، لیکن آخر میں چونکہ فاتح کسی ایک ٹیم کو ہونا تھا، قلندرز نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور کی جانب سے 201 رنز کا ہدف دیا گیا، قلندرز کی اننگز میں کپتان شاہین آفریدی نے محض 15 گیندوں پر دھواں دھار 44 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 5  چھکے اور  2 چوکے شامل تھے۔

شاہین کی اس شاندار بیٹنگ پر ناصرف مداحوں بلکہ شہباز شریف کو بھی شاہد آفریدی کی یاد  آگئی۔

انہوں نے ٹوئٹ کی کہ ایک اور آفریدی ایسی پاور ہٹنگ کررہا ہے۔


مزید خبریں :