کھیل
Time 19 مارچ ، 2023

اسٹیڈیم میں موجود شاہین کی اہلیہ انشا سے متعلق مداحوں کو غلط فہمی ہوگئی

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سے متعلق سوشل میڈیا صارفین غلطی کا شکار ہوگئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل دیکھنے شاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ آفریدی اور انشا اسٹیڈیم میں کراؤڈ کے درمیان موجود تھیں۔

میچ کے دوران کیمرا مین بار بار کراؤڈ میں بیٹھی شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اور شاہین کی سالی اقصیٰ آفریدی کو دکھاتا رہا جسے مداحوں نے انشا سمجھ لیا اور متعدد ٹوئٹس کرڈالیں۔

درحقیقت میچ کے دوران انشا کو دکھایا ہی نہیں گیا، میچ کے بعدکی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشا سےگفتگو کر رہے تھے جب کہ انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ شاہین نے انشا کے ہمراہ ٹرافی پکڑے تصویر بھی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور انشا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔


مزید خبریں :