Time 19 مارچ ، 2023
پاکستان

اعجازالحق پی ٹی آئی میں شامل، ضیا لیگ کو بھی ضم کردیا

اعجاز الحق نے اپنی جماعت مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی: فرخ حبیب کی ٹوئٹ— فوٹو: فرخ حبیب
اعجاز الحق نے اپنی جماعت مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی: فرخ حبیب کی ٹوئٹ— فوٹو: فرخ حبیب

پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجازالحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

لاہور کے زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اعجازالحق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعجاز الحق نے اپنی جماعت مسلم لیگ ضیا کو  پی ٹی آئی میں ضم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

عمران خان نے اعجاز الحق کو پارٹی پرچم بھی پہنایا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ضیا لیگ کے ضم ہونے اور اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کی۔

مزید خبریں :