Time 20 مارچ ، 2023
دنیا

طالبان نے افغانستان میں بھنگ کی کاشت پر پابندی عائد کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

طالبان حکومت کی جانب سے افغانستان میں بھنگ کی کاشت  پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے باضابطہ طور پر حکم جاری کرتے ہوئے ملک میں بھنگ کی کاشت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بھنگ کی کاشت ممنوع ہے، حکم کی خلاف ورزی پر بھنگ کی فصل تباہ کردی جائے گی اور  خلاف ورزی کرنے والے کو شرعی احکام کے مطابق سزا دی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں بھنگ کاشت کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ 2010 میں افغانستان سب سے زیادہ بھنگ  سپلائی کرنے والا ملک بنا تھا۔ 

مزید خبریں :