Time 20 مارچ ، 2023
پاکستان

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

رمضان المبارک کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ فوٹو فائل
رمضان المبارک کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ فوٹو فائل 

اسلام آباد: ماہ رمضان کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 7:30 سے دن 1:30 بجے تک ہوں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 7:30 سے دن 12 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز عام تعطیل ہو گی۔

مزید خبریں :