فوڈ ڈیلیوری بوائے سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے عزیز  بھٹی پارک کے قریب فوڈ ڈیلیوری بوائے سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گھر کے باہر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اتنے میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آتے ہیں اور فوڈ ڈیلیوری بوائے سے موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ 18 مارچ کو عزیز  بھٹی پارک کے قریب پیش آیا۔

خیال رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور کوئی بھی علاقہ اس سے محفوظ نظر نہیں آتا۔

مزید خبریں :