کراچی: پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن مولانا عبدالقیوم قاتلانہ حملے میں جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں فائرنگ  سے مسجدکے مہتمم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے  شخص کی شناخت مولانا عبدالقیوم صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے، مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرگلستان جوہرکے مہتمم بھی تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھےکہ موٹرسائیکل سوار  2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :