ملتان سکھر موٹروے پر ڈاکوؤں نے 4 مسافروں کو اغوا کرلیا

گھوٹکی کے قریب موٹر وے 5 پر پہلے ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے: پولیس—فوٹو: فائل
گھوٹکی کے قریب موٹر وے 5 پر پہلے ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے: پولیس—فوٹو: فائل

ملتان سکھر موٹروے سے ڈاکوؤں نے چار افراد کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کے قریب موٹر وے 5 پر پہلے  ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے، بعدازاں جب گاڑیاں رکیں تو ڈاکو شہریوں کو اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے اور مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد مجرموں کو پکڑ کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ موٹروے پر واردات کرنے والے ڈاکوؤں کی نشاندہی ہوگئی ہے، جہاں واردات ہوئی وہاں موٹروے کے کیمرے نہیں، موٹروے پر موجود چوکیوں کا فاصلہ کم اور تعداد بڑھا رہے ہیں، مغوی جلد بازیاب کرالیں گے۔