21 مارچ ، 2023
انگلش کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو میجر لیگ کے لیے این او سی نہیں دیے جائیں گے، یہ فیصلہ 'ایشیز' کی وجہ سےکیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ امریکا کی لیگ میں نہیں ہوں گے، انگلینڈ کی پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کے لیے کوشاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کی بھی لیگ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔
خیال رہےکہ میجرلیگ کرکٹ 13 جولائی سے امریکا میں کھیلی جائےگی، ان دنوں انگلینڈ میں 'ایشیز' کھیلی جائے گی۔