21 مارچ ، 2023
راولپنڈی: پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے گھر چھاپہ مارا لیکن وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔
اس کے علاوہ پولیس نے محمد بشارت، عمر تنویربٹ اور واثق قیوم عباسی کے گھروں پرچھاپے مارے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔