21 مارچ ، 2023
کراچی: وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے 2023 کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا۔
وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے زکوٰۃ کےنصاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 3 ہزار159 روپے یا اس سےزائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پرزکوٰۃ لاگو ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 3 ہزار159روپےسےکم بیلنس کےسیونگ کھاتوں سےزکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔