21 مارچ ، 2023
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
نیب راولپنڈی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج توشہ خانہ کیس میں طلب کررکھا تھا اور اس حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب ٹیم نے گزشتہ روز زمان پارک پہنچ کر نوٹس کی تعمیل کرائی تھی۔