کھیل
Time 22 مارچ ، 2023

شاہین شاہ کو با اختیار کپتان بنایا ہے جسے کنفیوز نہیں کیاجاتا: عاقب جاوید

شاہین آفریدی فیصلے خود کرتا ہے شاہین آفریدی نے خود بیٹنگ اوپر کرنے کا فیصلہ کیا اور ثمین رانا نے انہیں سپورٹ کیا: عاقب جاوید کی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوفائل
شاہین آفریدی فیصلے خود کرتا ہے شاہین آفریدی نے خود بیٹنگ اوپر کرنے کا فیصلہ کیا اور ثمین رانا نے انہیں سپورٹ کیا: عاقب جاوید کی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوفائل 

پاکستان سپر لیگ کی لگاتار 2 مرتبہ چیمپئین بننے والی پہلی ٹیم لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین  شاہ آفریدی کو با اختیار کپتان بنایا ہے انہیں کنفیوز نہیں کیا جاتا ۔

عاقب جاوید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ایس ایل کے دوران کپتان کا عمل دخل ہوتا ہے اگر وہ جاندار طریقے سے لیڈ کر رہا ہے تو یہ سب سے شاندار چیز ہے ہم شاہین آفریدی کو کنفیوز نہیں کرتے ،پوری آزادی دیتے ہیں،  شاہین آفریدی فیصلے خود کرتا ہے شاہین آفریدی نے خود بیٹنگ اوپر کرنے کا فیصلہ کیا اور ثمین رانا نے انہیں سپورٹ کیا۔

اب 8 ،9 کھلاڑی تو آپ کے پاس رہتے ہیں اس کا مطلب آپ کی ٹیم بن چکی ہے: عاقب جاوید 

انھوں نے کہا کہ ہم نے زمان خان کو اس کی مہارت کی اتنی پہچان کرا دی ہے کہ اس کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ کیا کیا کر سکتا ہے ،فخر زمان 7 سال سے ہمارے ساتھ ہے 6 سال شاہین آفریدی کو 5 سال حارث رؤف کو ہو گئے ہیں ، راشد خان ہمارے ساتھ3 سال سے ہے اچھے پلیئرز آپ کے پاس آجائیں تو پھر جانے نہیں دیے جاتے اب 8 ،9 کھلاڑی تو آپ کے پاس رہتے ہیں اس کا مطلب آپ کی ٹیم بن چکی ہے۔

ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جنہیں دنیا مانتی ہے : عاقب جاوید

لاہور قلندرز کی کارکردگی کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے ایک طریقہ کار کے مطابق کام کیا اس میں مشکلات بھی پیش آئیں بہت تجربات کیے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ان پچز پر بیٹنگ تو سبھی کر لیتے ہیں بولنگ کرنا کمال ہوتا ہے،ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جنہیں دنیا مانتی ہے ہمارا سافٹ ٹارگٹ ڈیوڈ ویسا ہوتا ہے لیکن اس کی بھی سب سے زیادہ 5  وکٹیں ٹی ٹوئنٹی میں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا  کہ دوسرا ہم نے ایک کلچر بنایا ہے یہ حقیقت میں ایک فیملی ہے ہم قلندرز دل سے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پہلے راشد خان نے کہا تھا کہ کھیلوں گا تو صرف لاہور قلندرز سے کھیلوں گا اور بھی ایسا کہہ رہے ہیں ۔

مزید خبریں :