ملک میں سونا سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی ہوئی ہے— فوٹو: فائل
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قمیت آج بھی سیکڑوں روپے کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی ہوئی ہے۔ 

ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 29 ڈالر کم ہوکر 1939 ڈالر فی اونس ہے۔