فیروز خان کا ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے شرمین عبید چنائے کو نوٹس جاری کردیا

شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی لہٰذا شرمین عبید چنائے معافی مانگیں یا پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں: فیروز خان کا مؤقف— فوٹو:فائل
شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی لہٰذا شرمین عبید چنائے معافی مانگیں یا پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں: فیروز خان کا مؤقف— فوٹو:فائل

کراچی کی مقامی عدالت نے اداکار فیروز خان کی جانب سے دائرہتک عزت کے دعوے پر شرمین عبید چنائے کو نوٹس جاری کردیا۔

سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکارفیروزخان کی جانب سے شرمین عبید چنائے کےخلاف دائرہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔

دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے جھوٹی مہم چلاکر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

فیروز خان کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی ہے، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے خلاف ٹوئٹس کی گئیں لہٰذا شرمین عبید چنائے معافی مانگیں یا پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ 

مزید خبریں :