22 مارچ ، 2023
پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کل یعنی 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔
اُدھر پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم خان میں ہوا۔ کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی شہادتوں اور کل پہلے روزے کا اعلان کیا۔