22 مارچ ، 2023
معروف اداکار محمود اسلم نے خود سے متعلق افواہوں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
ویڈیو میں محمود اسلم نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں زندہ سلامت اور تندرست ہوں، میرے گھر والے، دوست احباب جھوٹی خبر سے پریشان ہوگئے۔
محمود اسلم نے کہا کہ کسی کے انتقال کی خبر پھیلانے سے پہلے تصدیق بہت ضروری ہے۔