23 مارچ ، 2023
افطار میں گرما گرم سموسے کسے پسند نہیں ہوتے لیکن چکن، قیمہ اور ویجیٹیبل سموسے تو ہر گھر میں ہی بنتے ہیں آپ اس بار میکرونی سموسہ ریسیپی ٹرائی کریں اور افطار کے دسترخوان کی رونق بڑھائیں۔
درکار اجزا:
چکن کا قیمہ 300 گرام، کٹی پیاز ایک عدد بڑی، تیل فرائی کے لیے،کٹی ہری مرچ چار سے چھ عدد، انڈا ایک عدد، آٹا تین کھانے کے چمچے، سموسے کی پٹیاں ایک پیکٹ، نمک ایک چائے کا چمچہ، کٹا ہرا دھنیا 4کھانے کے چمچے ،میکرونی اور مصالحہ مکس ساشے۔
پاستا کو نمک ملے اُبلتے پانی میں 5 سے 7 منٹ اتنا اُبالیں کہ اس میں ایک کنی رہ جائے، اب چھلنی سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں 300 گرامچکن کا قیمہ اور مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ پکا لیں۔ اب ایک عدد بڑی کٹی پیاز، چار کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا اور 4 سے 6 عدد کٹی ہری مرچ شامل کر کے ایک منٹ کے لیے مزید پکائیں اور چولہے سے اُتار کر اس میں پاستا مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک برتن میں تین کھانے کے چمچ آٹا اور ایک عدد انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، سموسہ بنانے کے لیے ایک پیکٹ سموسے کی پٹیوں میں پاستا اور قیمے کاآمیزہ بھر کر آٹے اور انڈے کے آمیزے سے بند کر دیں۔
اب ایک کڑاہی میں اچھی طرح تیل گرم کر کے اس میں سموسے گولڈن ہونے تک پکائیں اور تیار ہونے پر کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔