23 مارچ ، 2023
بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ’چھوٹے میاں بڑے میاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ ٹائیگر شیروف بھی نظر آئیں گے۔
اس فلم کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد اس سین کی شوٹنگ فی الحال روک دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اپنے ایکشن سین خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں گٹھنے میں چوٹ لگی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کے گٹھنے پر کچھ عرصے کے لیے حفاظتی کِٹ باندھی گئی ہے جس کی وجہ سے اکشے صرف ان مناظر کو فلما رہے ہیں جن میں انہیں کلوز اپ میں دکھایا جائے گا۔
فلم کی شوٹنگ ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اکشے کے زخمی ہونے کی وجہ سے شوٹنگ مکمل ہونے میں تاخیر نہیں ہوگی۔