Time 24 مارچ ، 2023
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں جنسی ذیادتی کےکیسزکی تفصیلات طلب کرلیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں جنسی ذیادتی کےکیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں اجتماعی ذیادتی اور بچیوں سے جنسی ذیادتی کے واقعات سے متعلق اینٹی ریپ ٹرائل اینڈ انویسٹی گیشن ایکٹ 2021 پر عمل درآمد کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے قانون موجود ہے مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا، پولیس اصلاحات کا بھی قانون بنایا گیا مگر عمل نہیں ہوا، ایک سال سے حکومتی جواب جمع نہیں کرایا جا رہا، ذیادتی کےکیسز میں عدالتی کارروائیاں بھی قانون کے مطابق نہیں چل رہیں۔

وکیل درخواست گزار نےکہا کہ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس بنائے جانے تھے، خاتون پولیس تفتیشی افسر تک تعینات نہیں کی جاتی، قانون پرعمل داری نہ ہونے پر روزانہ واقعات ہو رہے ہیں،  حالیہ دنوں میں کئی علاقوں میں افسوس ناک واقعات رونما ہوئے،گینگ ریپ ٹرائل کے لیے قانون بنا مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا، قانون پرعمل درآمد نہ ہونے سے جنسی ذیادتی کےکیسز متاثر ہو رہے ہیں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذیادتی کےکیسز  کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائےکہ کتنےکیسز  میں ملزمان بری ہوئے یا سزائیں ہوئیں۔

عدالت نےکیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :