فرینکفرٹ سے بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی

فرینکفرٹ ائیرپورٹ سے لفتھنسا ائیر کی کارگو پرواز  ایل ایچ 8474 نے 23 مارچ کی رات مقامی وقت کے مطابق 10:26 بجے ٹیک آف کیا۔ فوٹو فائل
 فرینکفرٹ ائیرپورٹ سے لفتھنسا ائیر کی کارگو پرواز ایل ایچ 8474 نے 23 مارچ کی رات مقامی وقت کے مطابق 10:26 بجے ٹیک آف کیا۔ فوٹو فائل

جرمنی سے بھارتی شہر  بنگلورو  پہنچنے والی لفتھنسا ائیر کی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فرینکفرٹ ائیرپورٹ سے لفتھنسا ائیر کی کارگو پرواز  ایل ایچ 8474 نے 23 مارچ کی رات مقامی وقت کے مطابق 10:26 بجے ٹیک آف کیا۔ 

بوئنگ 777 طیارہ بھارت کے بنگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ پر 11500 فٹ کی بلندی پر  700 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار پر تھا کہ ائیر ٹریفک کنٹرول کو کاک پٹ سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔

تاہم طیارہ 10 منٹ بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 06 منٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔