24 مارچ ، 2023
سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے خط لکھ کر شکایت کنندہ میاں داؤد کو بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر تین شکایت کنندگان کو بھی مصدقہ کاپیاں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کےخلاف چار شکایات درج ہوچکی ہیں۔