24 مارچ ، 2023
پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک ساتھ نمازِ مغرب ادا کی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں ہوگا۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کے بعد نماز مغرب ایک ساتھ گراؤنڈ میں ادا کی۔
ایک ساتھ نماز کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک افغان ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران ایک ساتھ نماز ادا کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔