ویڈیو: دپیکا پڈوکون کا شوہر رنویر کا ہاتھ تھامنے سے گریز، مداحوں کو تشویش لاحق

ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں رنویر سنگھ، دیپیکا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب
ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں رنویر سنگھ، دیپیکا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

دیپیکا کے شوہر کا ہاتھ تھامنے سےگریز کرنے کی  ایک وائرل ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

ممبئی کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں رنویر سنگھ، دیپیکا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن اداکارہ ان کا ہاتھ تھامنے سے گریز کرتے ہوئے اپنی ساڑھی سنبھالنے پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  تشویش کا اظہار کرنے والے مداحوں کی قطار  لگ گئی، کچھ نے اس میں گڑبڑ دیکھ لی تو کچھ صارفین کا خیال تھا کہ تقریب میں شرکت سے قبل دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ دونوں کی باڈی لینگویج بلکل تبدیل نظر آ رہی ہے جبکہ ایک اور صارف نے نوٹس کیا کہ یہ تو رنویر کی طرف دیکھ بھی نہیں رہی، دونوں کے بیچ کچھ تو چل رہا ہے۔

ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ دیپیکا غصے میں ہے اس نے ہاتھ نہیں پکڑا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ نظریں بھی نہیں ملا رہے، بہت سخت باڈی لینگویج ہے۔

مزید خبریں :