25 مارچ ، 2023
رمضان المبارک میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ ایکشن میں نظر آرہی ہے۔
کراچی میں دکانداروں کی جانب سے منڈی سے پھل اور سبزیاں مہنگی ملنے کے تاثر کو ختم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سبزی منڈی پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ تبریز صادق مری نے اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے مراحل کا جائزہ لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران تبریز صادق مری نے مختلف جگہوں پر قیتموں کے حوالے سے بازپرس کی اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو متوازن رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر ایسے عوامل پر کار فرما ہوں،جس کے اثرات کم قیمت کی شکل میں عام آدمی تک پہنچیں۔