12 سالہ لڑکی نے گھر کے بنے بریڈ بیچ کر آئی فون 14 خرید لیا

بیانکا کو بیکنگ کا شوق تھا اور وہ رات میں اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بریڈ بیک کیا کرتی تھی اور اس نے چھ ہفتوں کی محنت سے آئی فون خرید لیا/ فوٹو خلیج ٹائمز
بیانکا کو بیکنگ کا شوق تھا اور وہ رات میں اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بریڈ بیک کیا کرتی تھی اور اس نے چھ ہفتوں کی محنت سے آئی فون خرید لیا/ فوٹو خلیج ٹائمز

دبئی کی رہائشی 12 سالہ بیانکا جیمی نے اسکول میں بریڈ بیچ کر  آئی فون 14 خریدنے کا خواب پورا کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  12 سالہ بیانکا جیمی ساتویں کلاس کی طالب علم ہے، بیانکا نے اپنے والدین سے آئی فون 14 کی خواہش ظاہر کی لیکن والدین نے فون دلانے سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق والدہ کی جانب سے بیانکا کو اسکول لنچ باکس میں کچھ بریڈ بنا کر دیئے گئے جسے اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔

 بیانکا کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ان کے دوستوں کی جانب سے بریڈ کے ذائقے کو پسند کیا گیا اور اگلے دن بھی لانے کی فرمائش کی۔

 بیانکا نے یہ بھی بتایا کہ اس کے ایک دوست کی جانب سے کہا گیا کہ کیوں نہ اسے مفت باٹنے کے بجائے فروخت کیا جائے اور وہاں سے  اسے آئیڈیا ملا اور اس نے اسکول میں 10 دہرم میں 4 بریڈ بیچ کر  آئی فون 14 خرید لیا۔

 بیانکا کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اسے بریڈ بیچ کر آئی فون خریدنے میں چھ ہفتے کا وقت لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بیانکا کے والدین بیکنگ کے ماہر ہیں اور وہ دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں،  بیانکا کو بھی بیکنگ کا شوق تھا اور وہ رات میں اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بریڈ بیک کیا کرتی تھی، بیانکا کے شوق نے اسے  آئی فون 14 خریدنے کا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کی۔ 

مزید خبریں :