25 مارچ ، 2023
بھکرکی یونین کونسل نوتک میں مفت آٹے کے حصول کےلیے آنے والا شہری انتقال کرگیا۔
جیونیوز کے مطابق 66 سال کا الٰہی بخش صبح 6 بجے آٹےکے حصول کے لیے یوسی آفس میں موجود تھا، الٰہی بخش نے لائن میں لگ کر آٹا وصول کیا اور گرگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق الٰہی بخش کی طبعیت کی خرابی کی اطلاع ملی لیکن امداد پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔
ڈپٹی کمشنرکے مطابق واقعےکی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے جس میں شہری کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔