شہری کیلئے کرائے پر مکان لینا گوگل کا انٹرویو پاس کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہو گیا

میں کرائے دار کیلئے اپنے پہلے انٹرویو میں فیل ہوگیا تھا یہ میرے لیے بہت عجیب سا لمحہ تھا: بھارتی شہری/ فوٹو فائل
میں کرائے دار کیلئے اپنے پہلے انٹرویو میں فیل ہوگیا تھا یہ میرے لیے بہت عجیب سا لمحہ تھا: بھارتی شہری/ فوٹو فائل

نئے شہر میں گھر تلاش کرنا ایک مشکل کام ہے اور ایسا دنیا بھر میں مقبول سرچ انجن گوگل کے ملازم کے ساتھ بھی ہوا جس نے گوگل کا انٹرویو تو آسانی سے پاس کر لیا لیکن کرائے کا گھر لینے میں ناکام رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رپو دمن بھدوریا نامی گوگل ملازم کا شہر بنگلورو میں تبادلہ ہوا جہاں اسے رہائش کیلئے ایک گھر کی ضرورت تھی جس میں اسے مشکلات کا سامنا رہا، گوگل ملازم نے اپنی یہ کہانی سوشل ویب سائٹ کے ذریعے بیان کی۔

رپو دمن نے لکھا کہ میں کرائے دار بننے کیلئے اپنے پہلے انٹرویو میں فیل ہوگیا تھا اور  یہ میرے لیے بہت عجیب سا لمحہ تھا جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ گوگل کے انٹرویو پاس کرنے سے زیادہ مشکل انٹرویو  بھی ہیں۔

بھارتی شہری نے مزید لکھا کہ بار بار فیل ہونے کے بعد انہوں نے مالک مکان سے انٹرویو کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں مالک مکان کی جانب سے بتایا گیا کہ میرے گوگل میں ملازمت کرنے سے وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں گھر خرید سکتا ہوں۔

رپو دمن نے آخر میں لکھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ گوگل میں ملازمت کرنا اتنا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

بعدازاں رپو دمن نے کرائے کے مکان کے لیے اپنا انٹرویو پاس کر لیا جسے انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر بیان بھی کیا۔

مزید خبریں :