Time 25 مارچ ، 2023
پاکستان

پاکپتن میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے 2 بھائیوں کے گھرانوں کے 7 افراد قتل کر دیے

فائرنگ سے 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی— فوٹو: فائل
فائرنگ سے 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی— فوٹو: فائل

پاکپتن میں جائیداد کے تنازع پرمبینہ طور پر ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 2 بھائیوں کے گھرانوں کے 7 افراد قتل کر دیے۔

فائرنگ سے 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق 7 افراد کے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ بڑی راکھ کے علاقے میں ہوا، جہاں سرور نامی ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائیوں کے گھر اجاڑ دیے۔

ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے 2 بھائیوں افتخار اور شیرباز کے علاوہ 22 سالہ مفتاح بی بی، 12 سالہ احد، 14 سالہ احمد ،35 سالہ آسیہ بی بی اور بشیراں بی بی کوقتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

ملزم کی فائرنگ سے 12 سالہ عائشہ زخمی بھی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال سمیت پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے شواہد جمع کرکےملزم کی تلاش شروع کر دی۔

مزید خبریں :